بغداد:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عنبر صوبے کے دارالحکومت رمادی شہر پر فوج کی جانب سے دوبارہ قبضہ کر نے کے بعد یہاں پرچم لہرایا ہے ۔مسٹر عبادی کل یہاں ہیلی کاپٹر سے پہنچے ۔انہوں نے رمادی کے گورنر اور سینئر افسران کے ساتھ شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے یہاں مرکزی حکومت کے ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور پرچم لہرایا ۔انہوں نے ٹویٹرکے ذریعہ اپنے رمادی دورے کا ا علان کیا اور دولت اسلامیہ(داعش)کو اس شہر سے نکالنے اور فوج کی کامیابی کے لئے جمعرات کو قومی چھٹی کا اعلان کیا۔محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر عبادی کے دورے کے دوران ان سے تقریباً 500میٹر کی دوری پر تین مورٹار داغے گئے ۔حالانکہ اس سے وزیر اعظم کو کوئی خطرہ نہیں پہنچا لیکن وہ فوراً ہی اس علاقے سے چلے گئے ۔داعش نے رمادی پر اس سا ل مئی میں قبضہ کیا تھا اور اب عراق کی فوج نے اسے اس شہر سے کھدیڑکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔