اسلام آباد(ایجنسی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی حالیہ تبدیلی کے سبب ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز کی تاخیر سے کیا گیا ہے۔ تاہم آئی سی سی کے قواعد وضوابط کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا لازمی نہیں ہے۔اعلان کردہ تیس کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر ک
امران اکمل بھی شامل ہیں۔بتیس سالہ کامران اکمل نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کی تھی۔وہ پچاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے آٹھ سو انچاس رنز بنانے کے علاوہ چوبیس کیچ اور تیس سٹمپ بھی کرچکے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس ممکنہ کھلاڑیمحمد حفیظ۔احمد شہزاد۔ شرجیل خان۔ شاہ زیب حسن۔ ناصر جمشید۔ خرم منظور۔ شعیب ملک۔ صہیب مقصود۔ عمراکمل۔ حارث سہیل۔ یاسرعرفات۔ یاسرشاہ۔ حماد اعظم۔ کامران اکمل۔ شاہد آفریدی۔ زوہیب احمد۔ سہیل تنویر۔ محمد عرفان۔ عمرگل۔ جنید خان۔ بلاول بھٹی۔ انورعلی۔ اسد علی۔ احسان عادل۔ محمد طلحہ۔ سعید اجمل۔ ذوالفقار بابر۔ رضاحسن۔ عبدالرحمن اور سرفراز احمد۔تاہم غیرتسلی بخش کارکردگی کے سبب انہیں ٹیم سے باہر ہوناپڑا تھا جس کے بعد اب انہی کے بھائی عمراکمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔شعیب ملک نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں آخری بار ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا جس کے بعد ان فٹ ہونے کے باوجود وہ جنوبی افریقہ جانے والی ٹیم میں شامل کرلیے گئے تھے تاہم انہیں اور عبدالرزاق کو وطن واپس بلالیا گیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس ممکنہ کھلاڑی یہ ہیں۔ محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمراکمل، حارث سہیل، یاسرعرفات، یاسرشاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، زوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان ، عمرگل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضاحسن، عبدالرحمٰن اور سرفراز احمد۔