لکھنؤ۔ اردو بچاؤ تحریک نے ادیب، مولوی اور منشی کی اسناد کو ہائی اسکول کے مساوی تسلیم کئے جانے پر عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اردو بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام حسین گنج میں منعقد جلسے میں اب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ۳۵۵۰ مزید عہدوں کے اضافہ کی کارروائی مکمل کی جائے تاکہ تمام ٹی ای ٹی پاس معلمین اردو سندیافتگان کی تقرری ہو سکے۔ صدارت محمد وسیم ندوی اور نظامت عقیل اللہ ندوی نے کی۔ جلسہ میں ضیاء اللہ ندوی، احمد میاں ندوی، ضمیر احمد رائے بریلی، شادماں یاسمین، خدیجہ بانو، ریحان علوی، رزاق فاروقی اور محمود الحسن وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔