واشنگٹن: امریکہ میں نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے طیارے پر سوار ایک مسلم خاتون کا حجاب (اسکارف) زبردستی کھینچنے کے معاملے میں گل پارکر پائینے نامی شخص کو قصوروار ٹھہرایا ہے ، تاہم، ابھی اسے سزا نہیں سنائي گئی ہے ۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ واقعہ 11 دسمبر کا ہے جب شکاگو سے البوکرک کے لئے پرواز کرنے والے سا[؟]ؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے طیارے میں پارکر پائینے نے زبردستی ایک مسلم خاتون کا حجاب کھینچ دیا تھا۔ پاینے نے خواتین کی نشست کے سامنے جا کر کہاکہ “حجاب ہٹاؤ، یہ امریکہ ہے ” اور پھر خود ہی ایک مسلم خاتون کا حجاب کھینچ دیا۔
سرکاری وکیل کے مطابق پائینے کی اس حرکت سے مذکورہ خاتون کا سر پوری طرح نظر آنے لگا اور یہ اس کے لئے کافی اشتعال انگیز تھا۔ واقعہ کے بعد خاتون نے فوری طور پر حجاب سے اپنا سر ڈھک لیا۔
اس معاملے کی سماعت کے دوران ڈپٹی چیف اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ونیتا گپتا نے کہا کہ “تمام امریکی باشندے چاہے وہ کسی بھی مذہب کے ہوں ، کو بغیر کسی امتیاز اور تشدد کے پرامن طریقے سے اپنے مذہبی عقائد کو ماننے اور ان پر عمل کرنے کا حق ہے “۔
نیو میکسیکو کے امریکی اٹارنی ڈیمن پی مارٹنیج نے کہا کہ “یہ معاملہ واضح پیغام دیتا ہے کہ امریکہ میں دھمکی دے کوئي کسی کے شخص کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔مسلم کمیونٹی سمیت تمام افراد کو اپنے مذہبی عقائد کو بغیر کسی خوف کے ماننے کی آزادی ہے ۔