بریلی:اتر پردیش میں بریلی کی ایک عدالت نے گھر سے بلا کر لے جانے کے بعد ایک مقامی فرد کا قتل کر دینے کے معاملے میں ملزم کو عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق بشارت گنج علاقے کے مشرف پور گا¶ں کے رہنے والے رامیشور ۲۹مئی ۲۰۱۱کو گا¶ں کے سریش کو گھر سے بلا کر لے گیا۔ شام کو سریش گھر نہیں لوٹا تو رامیشور سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسرے دن گنے کے کھیت میں سریش کی لاش ملی۔ اس معاملے میں مقتول کی بیوی نے بتایا کہ سریش بھینس خریدنے کے لئے گھر سے ۳۰ ہزار روپے لے کر گیا تھا۔دونوں فریقوں کی سماعت کے بعد ضلع و سیشن جج اشوک کمار سنگھ کی عدالت نے کل شام سریش کے قتل کے الزام میں رامیشور کو عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔