گورکھپور:گورکھناتھ علاقے میں ۰۱؍نومبر بورنگ واقع ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر مرکزکے گارڈ کا قتل کرکے جہاز جلادینے کے معاملے میں ایڈیشنل جج فاسٹ ٹریک کورٹ شریس چندر سریتا نے کینٹ حلقہ کے گول گھر کالی مندر کے نزدیک رہنے والے ملزم وسیم احمد عرف راجو کو عمر قید اور چالیس ہزار روپئے جرمانہ کا فیصلہ سنایا ہے ۔ گھریلو تنازعہ میں بھی اس واردات میں کورٹ نے مرکز کے ڈائرکٹر کے کے پانڈے کی بیوی ممتا اور تین دیگر ملزمین کو ثبوتوںکی کمی کی وجہ سے الزام سے بڑی کردیاہے ۔ کورٹ میں اے ڈی جی سی رنجنا سکسینا کا کہناتھا کہ واردات ۷۱؍مئی ۹۰۰۲ کی ہے ۔ رپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائرکٹر وجے کمار پانڈے نے درج کرائی تھی ۔ وجے کا کہناتھاکہ ان کے چھوٹے بھائی کے کے پانڈے کا ان کی اہلیہ سے تنازعہ چل رہاہے ۔ واردات کے روز رات تقریباً ۲۱بجے ممتا اپنے دیگر حامیوں کے ساتھ پہنچی اور جبراً گیٹ کھلوانے کی کوشش کرنے لگی ۔اسی دوران گارڈ کی مخالفت پر وسیم احمد نے گولی مار کر قتل کردیاتھا ۔