یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے فوج کے نئے اہلکاروں کی بھرتی کے ایک مرکز میں نوجوانوں کی قطار میں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا لیا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو دھماکے سے اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کو اڑایا۔
خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والے تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مقامی حکام نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اس دھماکے کے کچھ دیر بعد ایک فوجی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم فوجی اڈے کے دروازے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
دارالحکومت صنعا میں خوثی باغیوں کے قبضے کے باعث یمنی حکومت نے دارالحکومت عدن بنایا ہے۔
یمن کی سعودی نواز حکومت کا عزم ہے کہ وہ صنعا کو باغیوں سے آزاد کروائے گی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ہی ملک کے جنوبی شہر مکالا میں دولتِ اسلامیہ نے بھرتی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔