عدن :یمن کے جنوبی شہر عدن کی ایک فوجی چوکی پر کل کئے گئے خودکش حملے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادے سے لدی کار کو فوجی چوکی سے ٹکرادیا ، جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔دھماکے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے ۔ اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ یمن کی اسلامک اسٹیٹ (داعش) شاخ نے اس واردات کو انجام دیا ہے ۔
صدر عبدربہ منصور ہادی کے فوجیوں اور ان کے افسروں کو نشانہ بناکر یہ حملہ کیا گیا۔