عراق کے صدر ڈاکٹر فواد معصوم نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی دفتر میں ملاقات کی اور ان کے پیش رو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کے دوران عراقی صدر نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مرحوم کی عرب دنیا اور عالم اسلام کے لیے
خدمات کو سراہتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
ملاقات کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے موقع پر ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔