بغداد، 30 نومبر:عراق کی دارالحکومت بغداد میں گذشتہ جمعہ کو اغوا کئے گئے 52 لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
ان لوگوں کی لاشیں بغداد سے 32 کلومیٹر دور شمالی مشاہدہ شہر میں ملی ہے۔ ان کے سر اور سینے میں گولی مار ی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس کچھ لوگ جمعہ کو ان لوگوں کو ان کے گھروں سے پوچھ گچھ کرنے کے بہانے اٹھاکر لے گئے تھے۔ لیکن چند گھنٹے بعد ہی شہر کے فارم ہاوس کے پاس ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ہلاک کئے گئے لوگوں میں دو قبائلی رہنما، چار پولیس اہلکار اور فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔