واشنگٹن : امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج نے عراق اور شام میں اسلامی ریاست (آئی ایس) کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر کل 29 ہوائی حملے کئے ۔فضائی حملے کی قیادت کر نے والے مشترکہ ٹاسک فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عراق کے سات شہروں میں اسلامی اسٹیٹ کے اسٹریٹجک یونٹ اور اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے الھساکا، کوبان¸ اور حلب میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر حملے کرکے ان کی چوکیوں اور مشین گن کو تباہ کر دیا گیا۔