امریکی صدر بارک اوباما نے گزشتہ روز عراق کی صورت حال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی پیش قدمیوں کے مقابلے اور عراق کے اندر جنگ کے لئے اپنی بری فوج بھیجنے کے علاوہ دیگر آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واشنگٹن سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے بیان میں یہ انتباہ بھی دیا کہ عراق کو چاہیے کہ اپنے اختلافات کو حل کرے اور یہ عراقیوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مسائل حل کریں۔ اوباما نے کہا کہ امریکہ اتنی آسانی سے عراق کی امنیت کے مسئلے میں دخیل نہیں ہوگا مگر یہ کہ عراقی حکومت فرقہ وارانہ کشیدگی میں کمی لانے کی ضمانت دے۔