عراق کی فوج اور عوامی رضا کاروں نے بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں آپریشن کر کے دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے انّیس عناصر کو ہلاک کر دیا گیا-
بغداد آپریشنل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے ان عناصر کو عراق کے فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے ہلاک کیا- اس کے علاوہ عراقی فوجی اہلکاروں نے اس علاقے میں کار میں نصب شدہ ایک بم کا بھی پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا- عراق کی فوج اور عوامی رضاروں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کے فوجی ساز و سامان اور دیگر وسائل بھی تباہ کر دیئے-