تاجی قصبہ بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں قیدیوں کی ہنگامی منتقلی کے دوران قافلے پر حملے میں 52 قیدی اور آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ علی الصبح اس وقت شروع ہوا جب حملہ آوروں نے تاجی قصبے میں ایک حراستی مرکز پر مارٹر گولوں کی مدد سے حملہ کیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں حکومت مخالف جنگجوؤں کو قید رکھا گیا تھا۔
قیدیوں کے فرار کے خدشے کے پیشِ نظر حکام نے فوری طور پر انھیں بغداد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن قیدیوں کا قافلہ راستے ہی میں تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹے اور مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔
تاجی قصبہ بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
یہ اطلاعات متعدد حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دی ہیں کیونکہ سرکاری سطح پر اس حملے کے بارے
میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔