عراق میں تکفیری دہشتگردی جاری ہے۔ المیادین کے مطابق مرکزی صوبے بابل کے شہر حلہ میں آج ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا جس میں 38 افراد جاں بحق اور 147 زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی تیس گاڑیوں میں آگ لگ گئي۔ قابل ذکرہے عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے ۔گذشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔