عراق میں اس ملک کی فوج کی کاروائیوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایک سو ساٹھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ان کاروائیوں میں داعش دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا-
عراقی فورسیز نے فلوجہ کے اطراف میں دہشت گرد عناصر کی فرنٹ لائن پر قبضہ جمالیا ہے- الہالدیہ اور الحبانیہ کے درمیانی علاقے سے بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عراقی فوج نے اس علاقے میں بیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا -۔