بغداد، 27 جون (یو این آئی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکہ میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ شمالی بغداد میں کل دیر رات شیعہ اکثریتی علاقہ قدیمیہ میں ایک پر ہجوم بازار میں خودکش حملہ آور خود کو اڑالیا جس میں 19 افراد مارے گئے۔حالیہ دنوں میں عراق میں پرتشدد واقعات میں تیزی آئی ہے، اقوام متحدہ کے
مطابق 2013 میں عراق میں انتہاپسندی کے واقع میں 8868 افراد ہلاک ہوئے ان میں 7818 عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔