واشنگٹن:امریکہ کا خیال ہے کہ دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے عراق میں کرد باغیوں کے خلاف اس ہفتے کے آغاز میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔
ایک سینئر امریکی اہلکار نے وال ا سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ہمارے پاس اس کی قابل اعتماد اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔ اخبار نے لکھا کہ دہشت گردوں نے عراق اور شام میں حملے کے لئے کیمیائی ہتھیار کو حاصل کر لیا ہے ۔ اگرچہ اخبار نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ کہاں اور کب ہوا ہے اور اس میں جانی نقصان کی تعداد کیا ہے ۔ترجمان علی باسک¸ نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو ہم بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔وہیں وائٹ ہا¶س کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ انہیں اس طرح کی خبریں موصول ہوئی تھیں اور وہ اس پر مزید معلومات یکجا کر رہے ہیں۔امریکی خفیہ ایجنسی نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کا خیال تھا کہ دولت اسلامیہ نے عراق میں کلورین گیس کا استعمال کیا ہے لیکن کلورین ایک ممنوعہ کیمیائی مادہ نہیں ہے ۔