بغداد: عراق کی راجدھانی بغداد میں شیعہ برادری کو نشانہ بنا کر کئے گئے دو کار بم حملے میں کل کم از کم 10 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا کہ پہلا دھماکہ صدر شہر کے شمال مشرقی ضلع میں دھماکوں سے بھری کار میں ہوا جس میں چھ شہری مارے گئے اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔
دوسرا دھماکہ اس کے کچھ دیر بعد شمالی ضلع الحسینیہ میں ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے ۔حملے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن ملک کے شمال مغرب میں سنی شدت پسند شیعہ برادری کو نشانہ بنا کر حملے کرتے رہتے ہے ۔