بغداد، 15 جنوری (رائٹر) عراق کی راجدھانی بغداد میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں کئے گئے کار بم دھماکوں اور فائرنگ میں کل پولیس کی 24 جوانوں کی موت ہوگئی ۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی مغربی شہر فلوجہ میں سنی مسلم انتہاپسندوں کے منظم حملے میں فوج کے دو ٹینک تباہ ہوگئے اور انتہاپسندوں نے ایک تھانہ پر قبضہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ فلوجہ کا شمالی شہر ثقلابیا کے نزدیک ایک شاہراہ پر واقع ایک پل پر ایک خودکش حملہ آور نے ایندھن سے لدے ٹینکر کو نشانہ بناکر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ دھماکہ سے پولیس تباہ ہوگیا اور فوج کا ٹینک تباہ ہوگیا انتہاپسندوں نے حملہ کرکے دوسرے ٹینکوں کو تباہ کردیا۔
دوسری طرف ثقلابیا میں واقع ایک تھانے پر درجنوں انتہاپسندوں نے حملہ کرکے وہاں تعینات افسروں کو خودسپردگی کرنے پر مجبور کیا بعد میں فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کی۔