الحلۃ (عراق):عراق کے ببیل صوبہ میں ایک اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ کے بعد ہوئے خود کش بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور96 زخمی ہو گئے ۔عراق کی راجدھانی ببیل کے جنوبی حصہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے خود کو اڑا دیا جس سے 30 افراد ہلاک اور 96 زخمی ہوگئے ۔ داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اماق نے بتایا کہ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے جس نے عراق کے شمالی اور مغربی سوات علاقے پر اپنا کنٹرول کر لیا ہے ۔موبائل فون کے فوٹج سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فٹ بال کھلاڑی اپنی ٹرافی لینے کیلئے جمع ہو رہے تھے ۔ ان کے نزدیک ایک بچہ بھی کھڑا تھا۔ دھماکہ میں مارے گئے لوگوں میں میئر احمد شاکر بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف الحلۃ میں ہی کئے گئے ایک دھماکے میں 60 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب عراقی سیکورٹی چوکی پر ایندھن سے بھرے ایک ٹینکر کو اڑا دیا گیا تھا۔