بغداد۔ 2 نومبر :اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ماہ اکتوبر میں جتنے حملے ہوئے ہیں ان میں 979عراقی ہلاک ہوئے ہیں ستمبر میں بھی اتنے ہی لوگ مارے گئے تھے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے سفیر نکولے ملاڈ رینوف نے عراق کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ ہے کہ اس تعداد کو گھٹانے اور تشدد کی حرکتوں پر لگام لگانے کے لئے سخت اقدام کئے جائیں۔
پچھلے کچھ عرصہ سے عراق میں سیاسی تشدد، فرقہ وارانہ حملوں اور خوف کا ماحول پھیلا ہوا ہے جس سے یہ ملک فرقہ پرستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں عراق میں کل 979 افراد مارے گئے جس میں 852 عراقی شہری اور 127 سلامتی دستوں کے جوان تھے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ہی عراق میں ہوئے حملوں میں کل ایک ہزار 793 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔