بغداد، 26 نومبر:عراق کی راجدھانی بغدا د میں ایک کیفے کے باہر ہونے والے دو بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بغداد کے مشرق میں شیعوں کی اکثریت والے صدر یا میں کل ایک کیفے کے باہر یہ دھماکہ ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوگئے۔جائے حادثہ کے قریب ایک دوکان چلانے والے ابوظہیر نے بتایا کہ جب پہلا دھماکہ ہوا لوگ ادھر ادھر دیکھنے لگے اس کے چند منٹ بعد ہی دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ ظہیر نے کہا میں نے کئی مردہ لوگوں اور زخمیوں کو دیکھا ہے۔ لوگ جان بچانے کے لئے یہاں سے بھاگ رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بغداد میں ایک ہی دن میں ڈبل دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں پولیس چوکی کے نزدیک ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ جس میں تین پولیس افسران ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔