بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے بھیڑبھاڈ والے ضلع الصدر سٹی میں آج ایک گاڑی میں دھماکے ہونے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور 35 دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولس اور طبی ذرائع نے اس دھماکے کی اطلاع دی۔فی الحال کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔
دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) عراق میں ایسی واردات کو انجام دیتی رہی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہو نے والے دھماکوں میں 29 لوگوں کی موت ہو ئی تھی۔