دوحہ :عراق نے نیوز چینل الجزیرہ پر سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے بغداد میں واقع مقامی دفتر اور اس میں کام پر پا بندی لگا دی ہے ۔الجزیرہ نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہے ۔ ای میل کے ذریعہ جاری بیان میں چینل نے کہا، “ہم عراق اور عراق کے لوگوں اور پوری دنیا کے اپنے ناظرین کے لئے خبریں نشر کرنے کے لئے پرعزم ہیں.” حکومت کے اس فیصلے پر مختلف گروپوں نے احتجاج کیا ہے ۔خیال رہے کہ 2013 میں بھی عراق نے الجزیرہ اور 9 دیگر چینلوں پر فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام لگایا تھا۔