نیویارک: عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے آج کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ امریکہ کی قیادت والا اتحاد ان کے ملک میں اسلامی مملکت پر اور زیادہ بم برسائے تاکہ زمین پر لڑنے والی مقامی فورسیز کی مدد کی جاسکے جو انقلابی گروپ کے خلاف “فتح” حاصل کررہے ہیں۔عراقی فوج 15 ماہ کی لڑائی کے بعد بھی ملک کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری پر دوبارہ قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے اس لئے موصل شہر کو جنگجو¶ں سے دوبارہ حاصل کرنے کے بارے میں شبہات ہیں۔عراقی فوج بیجی ریفائنری کی طرف اور انبار صوبہ کی طرف پیش قدمی کررہی ہے اس کے بعد ہی وہ موصول کی چھننے کی کوشش کریں گے جو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔جعفری نے کہا کہ عراقی فورسیز پیش قدمی کررہی ہے اور اس نے کئی اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کو پسپاکردیا ہے ۔ انہیں موصل کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے ۔