بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے “غیر ضروری سرکاری ملازمتوں” میں کٹوتی کی وجہ سے اپنے کابینی سکریٹری اور ان کے معاون کو برخاست کردہا ہے ۔
یہ اطلاع ان کے سرکاری میڈیا آفس نے دی ہے ۔امریکی قبضہ ختم ہونے کے بعد سے عبادی نے اس ہفتہ ملک کے سیاسی نظام میں سب سے بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔اصلاحات کے تحت انہوں نے جو اقدام کئے ہیں اس میں سینیئر سرکاری عہدوں کی ایک سطح کی ختم کردی ہے ۔
سکریٹریوں کو برخاست کردیا ہے ۔ سرکاری عہدوں پر پارٹی کوٹا ختم کردیا ہے اور بدعنوانی کی تحقیقات نئے سرے سے شروع کی ہیں۔