لکھنو:موہن لال گنج علاقہ میں ایک شہ زور پڑوس کے گھر میں گھس گیا اور وہاں موجود لڑکی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی ۔ لڑکی نے مخالفت کی تو شہ زور کے گھر والوں نے اس کے کنبہ پر حملہ کردیا۔ شہ زور نے کنبہ کے ساتھ مل کر متاثرہ اور اس کے گھر والوں کی پٹائی کر دی۔ پولیس نے زخمیوں کی تحریر پر شہ زور اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔ موہن لال گنج کے اترولی گاو¿ں باشندہ ہری اوم نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کو اس کے گھر میں گھسے پڑوس میں رہنے والے شہ زور نوجوان جتیندر نے اس کی بہن کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بہن کی عصمت دری کی کوشش کی۔ بہن کے ذریعہ شور مچانے پر عصمت دری میں ناکام ہونے پر شہ زور نے اس کی بہن کو زد و کوب کیا جس سے وہ بیہوش ہو گئی۔ متاثرہ کے کنبہ والے جب اسے بچانے آئے تو شہ زور جتیندر کے کنبہ والے بھی وہاں پہنچ گئے۔ جتیندر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر ہری اوم سمیت اس کے بیٹے،بیوی کے علاوہ سبھی کی جم کر پٹائی کر دی۔ ہری اوم نے معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے مار پیٹ میں بیہوش متاثرہ اور اس کی والدہ و دونوں بھائیوںکو سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ وہیں موقع پر موجود ملزم جتیندر اور اس کے بھائی سریندر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہوش میں آنے کے بعد متاثرہ کے دیئے گئے بیان کی بنیاد پر پولیس نے مار پیٹ کے ملزم جتیندر سمیت اس کے بھائی سریندر، دھرمیندر اور والد راجہ و والدہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اتوار کو جتیندر کے خلاف عصمت دری کرنے کی کوشش کی دفعات بڑھا دی گئیں۔ وہیں ملزم جتیندر اور اس کے بھائی کو واردات کے دن گرفتار کیا جا چکا ہے۔