ایٹہ:(بھاشا) کھیت میں کام کرنے کےلئے گئی ۳۵ سالا ایک خاتون کے ذریعہ مبینہ طور پر عصمت دری کی مخالفت کئے جانے پر ایک شخص نے اس کا قتل کر دیا۔ معاملہ کوتوالی رجور کے ندھولی خرد گاو¿ں کا ہے ۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واردات سنیچر کو اس وقت ہوئی جب انیتا کھیت میں کام کرنے گئی تھی اور ملزم ویریندر نے اسے تنہا پاکر اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔
اس وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا۔ انہوں نے کہاکہ جب خاتون نے ملزم کی مخالفت کرنے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے ہاتھ سے ہنسیا چھین لیا اور اس پر حملہ کر دیا۔ جلد ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انیتا کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ملزم کو بھیڑ کے ذریعہ پیٹاگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔اور اسپتال میں داخل کرایا۔اس سلسلے میں متوفیہ کے شوہر پریم پال نے رپورٹ درج کرائی۔