کانپور (نامہ نگار) ریل بازار باب پروا تھانہ حلقہ کے سی او ڈی نرسری کی جھاڑیوں میں ڈھائی برس کی بچی کی لاش پولیس نے برآمد کی تھی ۔ پولی
س نے لاش کی شناخت کر کے پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔ اتوار کوڈاکٹروں کی ٹیم نے بچی کی لاش کا پنچ نامہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مین متوفیہ بچی کا گلا گھوٹ کر قتل کی تصدیق کی ہے اور دو سلائڈ بھی بنائی ہے۔
چار راڈ چوراہا کا رہنے والا محمد راشد کباڑ کا کام کر کے کنبہ کی پرورش کرتا ہے۔ اس کی بیوی گلشن نے بتایا کہ سنیچر کو چائے بناکر بچوں کو جگانے کےلئے پہنچی تو ڈھائی برس کی بیٹی الشفاءغائب تھی ۔ کنبہ والوں نے اس کی کافی تلاش کی لیکن کہیں اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔ وہیں بکری چرانے والے مقامی لوگوں نے سی اوڈی کے جنگل میں معصوم کی بکھری ہوئی لاش پڑی دیکھی ان لوگوں نے اس کی اطلاع کنبہ والوں کو دیتے ہوئے پولیس کو دی ۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی کے ساتھ بدفعلی کے بعد گلا گھوٹ کر قتل کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے ۔