علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی پولیس نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کو عصمت دری کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمین میں سے ایک ہردواگنج علاقہ سے گرفتار کرلیا جبکہ فرار دو ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ 23دسمبر کو برکت پور گاوں کی گیارہویں جماعت میں پڑھنے والی لڑکی ٹیوشن کے لئے ہردواگنج سائکل سے گئی تھی۔ گاوں کے باہر 22 سالہ چترا عرف منوج اور اس کے دو ساتھی اسے گنے کے کھیت میں لے گئے اور عصمت دری کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔طالبہ کے قتل کے بعد مشتعل گاوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کیلئے کئی ٹیمیں قائم کی تھی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم منوج کو کل گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کے دیگر دو ملزم گولڈی اور اس کے ساتھی کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔