گونڈہ۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں گونڈہ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج شیو دان یادو نے عصمت دری کے ایک معاملہ میں قصوروار پاکر ایک ملزم کو دس برس کی قید اور دس ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ نے آج یہاں بتایا کہ کھوڈارے تھانہ حلقہ کے کیشو پور گاؤں میں ۲۶؍ستمبر ۲۰۱۲ء کو دینا ناتھ نامی ایک بدمعاش نے گاؤں کی ہی رہنے والے درجہ دہم کی ایک طالبہ کو اسکول لے جاتے وقت اس کی راستے میں عصمت دری کر کے دھمکی دی۔ معاملہ کی رپورٹ متاثرہ کی ماں نے پولیس میں درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ کی تفتیش کر کے چارج شیٹ عدالت میں داخل کی۔ جج نے سماعت کے بعد قصوروار قرار دیتے ہوئے ملزم کو دس برس قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔