للت پور: یہاں کی ایک عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے مجرم کو سات سال قید اور 12 ہزار روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق جکھورا علاقے کی دسویں کلاس کی ایک طالبہ فروری 2011 میں جب اسکول سے گھر واپس آرہی تھی اسی وقت اسی کے محلہ میں رہنے والے راجو نے اس کی آبروریزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اس معاملے کی سماعت کے بعد بالائی ضلع سیشن جج، فاسٹ ٹریک کورٹ، ھرکیش کمار کی عدالت نے گزشتہ شام راجو کو عصمت دری کا مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال کی قید اور 12 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے جرمانے کی آدھی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ہے ۔