للت پور: یہاں کی ایک عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے مجرم کو سات سال قید اور ۱۲ہزار روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق جکھورا علاقے کی دسویں کلاس کی ایک طالبہ فروری ۲۰۱۱ میں جب اسکول سے گھر واپس آرہی تھی اسی وقت اسی کے محلہ میں رہنے والے راجو نے اس کی آبروریزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اس معاملے کی سماعت کے بعد بالائی ضلع سیشن جج، فاسٹ ٹریک کورٹ، ھرکیش کمار کی عدالت نے گزشتہ شام راجو کو عصمت دری کا مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال کی قید اور ۱۲ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے جرمانے کی آدھی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ہے ۔