بلیا: اترپردیش میں بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کل رات خواتین رفع حاجت کے لئے باہر گئی تھیں۔ اس دوران گھر میں تنہا پاکر 15 سالہ کم سن لڑکی کے ساتھ دو نوجوانوں نے عصمت دری کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر دوسری عورتیں وہاں پہنچ گئیں اور دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ کی تحریر پر ملزمان سشیل یادو اور ونود یادو کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔