چندوسی(نامہ نگار)ایک سال قبل لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں ملوث عطائی ڈاکٹراسی لڑکی کوورگلہ کرفرارہوگیا۔یہ معاملہ تھانہ بنیا ٹھیررپورٹرچوکی نرولی علاقہ کے گائوں الی پور بزرگ بڑاگائوں میں پیش آیا ۔متاثرہ کنبے نے پولیس کو تحریر دے کر لڑکی کو برآمد کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہ واقعات تین اگست کو پیش آیا گائوں کے متاثرہ کنبے نے بتایاکہ گائوں کے عطائی ڈاکٹرنے ۲۰۱۳میں اس کی ۱۶؍سالہ لڑکی کواپنے کلینک پر بلاکر اسکی آبروریزی کی ۔جب کہ بیمار بیٹی علاج کیلئے اس کے پاس گئی تھی۔افسران سے شکایت کے بعد عطائی ڈاکٹر کے خلاف آبروریزی کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔کنبہ کے لوگوں نے بتایاکہ ۳؍اگست کو اس کی بیٹی کو بھگاکرلے گیا۔