لیسولے۔ عظیم مکہ باز محمد علی کو پیشاب میں انفیکشن کی بیماری پر قابو پانے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔علی کے خاندان کے ترجمان باب گنیل نے کہا کہ تین بار کے عالمی چیمپئن کو کل رات اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ اسپتال کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا۔گنیل نے کہا کہ علی اب گھر میں ہیں اور 17 جنوری کو اپنا 73 واں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔