فتح پور(نامہ نگار)۔ کھاگاکوتوالی علاقے کے گائوں بھکھنا میں دودن قبل شوہر اور ساس کی پٹائی سے زخمی ۲۶سالہ خاتون کی علاج کے دوران ضلع اسپتال میںموت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ دودن قبل شوہر اور ساس نے خاتون کو کی پٹائی کی تھی جس کے بعد وہ شدید طورسے زخمی ہوگئی۔ خاتون کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد خاتون کے سسرال والے فرار ہوگئے تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے