لکھنؤ، 7 جون (یو این آئی) ملک کی داخلی سلامتی کی تئیں سنجیدہ مرکز ی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ علاحدگی پسندگی پر ہر حال میں لگام لگائی جائے گی۔وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقے لکھنؤ پہنچے مسٹر سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کو مزید چاق و چوبند بنانے کے تئیں ان کی حکومت سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نکسلی انتہاپسندگی ،سورش پسندگی، دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے ان کی وزارت وسیع پیمانے پر منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان مسائل کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔