نئی دہلی 30 مارچ ( یو این آئی) مرکزی اقتدار میں علاقائی جماعتوں کا بڑھتا غلبہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ ان جماعتوں کے لیڈر علاقائی سیاست کو ذہن میں رکھ کر آسانی سے اپنا موقف بدل لیتے ہیں ۔ یہ تبصرہ
اتر پردیش کے سابق وزیر اوم پرکاش شریواستو نے شائع آب بیتی “ سگھرش قدم در قدم ” میں کیا ہے۔ شریواستو نے آزادی کی لڑائی سے لے کر 2000 تک کے اپنے سیاسی سفر کے دوران اقتدار کے گلیاروں کی اندرونی کشمکش اور لیڈروں اور پارٹیوں میں آہستہ آہستہ آنے والی ذمہ داری کے احساس میں کمی کی دلچسپ رپورٹس والی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ “ممتا بنرجی ،جے للتا ، ایم روناندھی اور چندر بابو نائیڈو” جیسے علاقائی لیڈر سیاست کے افق پر چمک رہے ہیں ایسے لیڈر ہیں جو آسانی سے موقف بدل کر دوسری جگہ جا سکتے ہیں ۔