شاہجہاںپور( نامہ نگار)۔علامہ اقبال کا یوم پیدائش ۹؍نومبریوم اردو کے طور پرمنانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔
دوشنبہ کواقبال کے یوم ولادت کویوم اردوکے طور پرمنائے جانے کیلئے عوامی رابطہ مہم چلائی گئی۔ عربی ،فارسی مدارس ایسو سی ایشن کے عہدے داروںنے مدرسوں ، اسکول کالجوں کے علاوہ ادیبوں ،شاعروں اور محبان اردو سے رابطہ قائم کرکے ۹؍نومبر کویوم اردو پروگرام اور ریلیاں منعقد کرنے کی درخواست کی ۔اس موقع پرایسو سی ایشن کے ریاستی صدر اقبال حسین عرف پھول میاں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی غزلوں ، نظموں اورخیالات سے اردو زبان وادب کو ثروت مند کیا ہے ۔ہندوستان کاقومی ترانہ لکھ کرعلامہ اقبال نے وطن پرستی کے جذبے کااظہار شدت کے ساتھ کیا ہے۔انھوںنے عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوںنے سے کہا کہ یوم اردواعزازی تقریب صبح دس بجے ایڈن میرج لان ، جھنڈاکلاںمیں منعقدہوگاجس میں اردو مضمون میں سب سے زیادہ نمبر پانے والے طل
با وطالبات ، اردومیں قابل ذکرخدمات انجام دینے والے اساتذہ، مصنفین اور ادیبوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس دوران علامہ اقبال کے اشعار کو اچھی آواز میں پیش کیاجائے گا۔ اسی دن مدرسوںمیں اردو میں کام کاج کاحلف دلایا جائیگا۔اور اردو بیداری ریلی نکالی جائے گی۔ عوامی رابطہ مہم میں حاجی رضوان خاں، حافظ عمران رضاخاں، ظہوراحمد، اشفاق حسین ،مولانانظام الدین ، راشد حسین راہی، اظہارحسن ، ساجد علی خاں، شارق خاں وغیرہ موجود تھے۔