لال گنج؍ رائے بریلی(نامہ نگار)ضلع کی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی کی کوششیوں سے علاقہ میں آج کینر ابینک کی دوشاخوںکا افتتاحی پروگرام ہوا۔واضح رہے کہ ضلع کی ہردل عزیز رکن پارلیمنٹ اوریوپی اے چیئر پرسن نے سابقہ حکومت میں ہی ضلع کے ترقی کیلئے بینکوںکا جال بچھانے کا فیصلہ کیاتھا جسے انھوں نے عملی جاماں پہنایااسی کا نتیجہ ہے کہ لال گنج علاقہ میں ایک درجن سے زائد قومیائے بینکوںکے علاوہ نصف درجن پرائیویٹ بینک بھی کھلے ہیں۔ترقی کو مسلسل رفتاردینے کے مقصد سے یوپی اے حکومت میں منظورکرائے گئے قومیائے بینک کینرابینک کی آج بیہٹ کلاں ملپوراگائوں میں شاخوں کا افتتاحی پروگرام ہوا۔اس موقع پر شیو بخشن سنگھ بھدوریا ،مہیش پرشاد شرما،شاخ منیجر واگیس پانڈے، بیہٹا کے سابق پردھان بھیرو سنگھ، بجرنگ سنگھ ، راج کمار دیویدی ،دھرما پال بھدوریا، اکھلیش یادو ، ہنومان سنگھ ،اوربینک ملازمین منیش شرما، پردیپ شکلا، دھرمیندرکمار غورکے علاوہ وجے پال سنگھ چوہان،ہمنت شکلا،منیش
سسودیااورستروہن سنگھ خاص طورسے موجود رہے۔