وزیر اعلیٰ کو لکھے مکتوب میں متاثرین کو دھمکانے کا الزام
لکھنو؛:قومی علماءکونسل نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر گوتم بدھ نگرکے اخلاق قتل کیس میں ایس ڈی ایم دادری پر متاثر کنبہ کو دھمکانے کا الزام لگایا ہے۔ کونسل نے ملزم ایس ڈی ایم راجیش کمار سنگھ کو فوری معطل کرکے مقدمہ درج کرنے اور معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل نے کہاکہ کارروائی نہ ہونے پر کونسل تحریک چلانے کےلئے مجبورہوگی۔
منچ کے صدر مولانا عامر رشادی نے وزیر اعلیٰ کو بھیجے مکتوب میں کہاکہ دادری کیس میں ملک کا سر شرم سے جھکنے کے ساتھ ہی ریاست کی انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاق کے قتل کے بعد پہلے قصور واروں کے خلاف کارروائی ہوتی نہ کہ فرج میں رکھے گوشت کو جانچ کےلئے بھیجا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے میںانتظامیہ کا سست رویہ واضح طور پر دکھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ واردات کے پانچ دن بعد موقع واردات پر جاری کے بجائے متاثر کنبہ کو لکھنو¿ بلاکر اظہار افسوس کیا گیا۔ مسلم سماج کے تئیں حکومت کی غیر ذمہ داری ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ دو اکتوبر کو ایس ڈی ایم دادری راجیش سنگھ نے متاثر کے کنبہ والوں کو دھمکایا گیاکہ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام نہ لیں اس دھمکی کااب تک کوئی علم نہیں لیا گیا۔ اور نہ ہی ملزم ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ مولانا رشیدی نے کہاکہ ملزم ایس ڈی ایم پہلے سہارنپور اپنے تقرری کے دوران مسلمانوں کو پریشان کرتے تھے۔ اپنے خط میں مولانا نے وزیر اعلیٰ سے معاملے کاعلم لیتے ہوئے ملزم ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔