لکھنؤ ۱۰ / اکتوبر علماء ملت جعفری کی جانب سے ہونے والی علماء کانفرنس کے سلسلہ میں آج مولانا سید سیف عباس صاحب کے دفتر کے سکریٹری نشرو اشاعت علی عباس صاحب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ ملک کے گوشہ و کنا ر سے بڑی تعداد میں علماء کرام نے اپنی آمد کی منظوری دے دی ہے علی عباس صاحب کے مطابق عزاداری سرکار سید الشہداء ؑاور ولایت پر ہونے والی مسلسل عالمی سازشوں سے قوم میں ایک ہیجانی کیفیت اور انتشار کے حالات تھے اور کافی عرصے سے یہ کوشش کی جا رہی تھی کہ قوم کے حالات کو یکسوی عطا کرنے کے لئے علماء کرام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اجتماعی طور پر ان سازشوں کے خلاف تحریک چلائیں اور تقریر و تحریر کے ذریعہ نوجوانوں کو حالات سے آگاہ کریں ادھر کچھ عرصے پہلے بزرگ علماء کے مشورہ کے بعد مولانا سید سیف عباس صاحب نے یہ اقدام کیا اور خدا کا شکر ہے جہاں جہاں علماء سے رابطہ کیا گیا علماء نے اسکی تائید کی اور آنے کی منظوری دی۔
علی عباس صاحب نے بتایا کہ علماء کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کئی شہروں کے علماء تشریف لا چکے ہیں پروگرام ۱۱/اکتوبر کو صبح ۹ /بجے بمقام امام باڑہ سید تقی صاحب ؒ پابندیٔ وقت شروع ہوگی ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد افتتاحی تقریر ڈاکٹر کلب صادق صاحب اور صدارت آیۃ اللہ سیدحمید الحسن صاحب قبلہ فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض مولانا مشیر حسین سرسووی اور مولانا عازم حسین زیدی کریںگے ۔
جاری کردہ