ممبئی: اپنی زندگی کی 26 بہاریں دیکھنے پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو گزشتہ روز 22 اکتوبر اس کی سالگرہ پر پاکستانی اداکار علی ظفر نے پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ شلوار سوٹ تحفہ میں دیا ہے۔ دونوں اداکار ان دنوں فلم ’’کل دل ‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پری نیتی چوپڑا نے اپنی مصروفیت کے باعث اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی خصوصی تقریب کا اہتمام تو نہیں کیا ہے مگر فلم ’’کل دل ‘‘ کے ساتھی اداکار پاکستانی اسٹار علی ظفر نے اس کے لیے پاکستانی ڈیزائنر زارا شاہجہان کو ایک پنجابی طرز کا سوٹ تیار کرنے کو کہا تھا تاکہ اس کی سالگرہ کے موقع پر تحفہ دے سکیں۔سننے میں آیا ہے کہ سالگرہ کا دن بھی پری نیتی نے ورکنگ ڈے کے طور پر گزارا ‘ ایک ایڈ کی شوٹنگ کے بعد مختلف میٹنگز میں بھی گئیں جب کہ فلم کل دل کا پروموشن ایونٹ بھی تھا اور اس کی فیملی میں سے کوئی بھی اس موقع پر ممبئی آیا۔دوسری طرف گزشتہ روز فلم ’’کل دل ‘‘ کے گانے ’’سجدے ‘‘ کی وڈیو بھی
جاری کر دی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ فلم کے لیے ایک لولی نمبر ہوگا‘ گانے میں پر نیتی چوپڑا کے ساتھ رنویر سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس گانے کو مشہور شاعر گلزار نے لکھا ہے جب کہ میوزک شنکر‘ احسان اور لولی نے دیا ہے۔ فلم 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔بالی ووڈ اداکارہ پرنتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ان اداکاراؤں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے سچے پیار کا انتظار ہے جب بھی ملا تو اسے اپنا لوں گی۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی سالگرہ منانا بہت پسند ہے اور میں اپنی سالگرہ سے پہلے دنوں اور ہفتوں کا حساب رکھتی ہوں اور اگر فیملی اور قریبی دوستوں میں سے کوئی میری سالگرہ بھول جاتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے لئے بھی ایک کار خریدی اور ایک کار اپنے والدین کو بھی تحفے میں دی۔
اداکارہ پرنتی چوپڑا نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ مجھے پیار نہ ہو بلکہ میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دونوں کو متوازی لے کر چلنا چاہتی ہوں تاہم میں ان اداکاراؤں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیار کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی۔