علی گڑھ:اترپردیش کے علی گڑھ شہر میں الگ الگ مقامات پر معمولی بات پر تین افراد کوقتل کردئے جانے سے پولیس اور انتظامیہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام ضلع کے ٹپل علاقے میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے کھندیہا گاؤں میں کلو شرما(42)کو پپو نے گولی مار دی جس سے ان کی موت ہوگئی۔دوسرا واقعہ وجے گڑھ علاقے کے خرم نگر میں پیش آیا جہاں جے پال سنگھ (60)کا گاؤں کے لوگوں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس میں تین چار لوگوں نے لاٹھی سے حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا۔نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔تیسرا واقعہ خیر علاقے کے رنجیت گڑھی کا ہے جہاں گھرمیں سورہے راجیندر (25)کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گولی ماردی۔زخمی راجیندر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس قاتلوں کی تلاش کررہی ہے ۔