علی گڑھ، 27 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے علی گڑھ میں خیر روڈ پر ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں بہن کی شادی کے کارڈ تقسیم کرکے گھر واپس لوٹ رہے ایک نوجوان اور اس کا دوست سڑک حادثہ میں ہلاک اور ایک دیگر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شاہ جمال کے رہنے والے فیروز کی بہن کی شادی کی تاریخ 11 اپریل م
قرر کی گئی ہے ۔ وہ لودھا علاقے میں شادی کے کارڈ تقسیم کرکے اپنے دوستوں نیرو اور ایوب کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں ایک بولیرو نے اس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں نیرو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ فیروز کو میڈیکل کالج میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہونے والے ایوب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔