علی گڑھ:اترپردیش میں علی گڑھ کے کھیر قصبہ میں پرانی دشمنی کی وجہ سے کچھ نوجوان نے ایک 12 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ کھیر قصبہ کے محلہ ہرنارائن میں کل رات پرانی رنجش کی وجہ سے سنجے اور کلدیپ وغیرہ نے پرمود کمار کے 12 سالہ بیٹے لکشے کو گولی ماردی جس سے اس کی فوراً موت ہوگئی ۔ قاتل فرار ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں سنجے اور کلدیپ سمیت چار لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔