ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین پر بنائی جانے والی پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم کے لئے عمران ہاشمی کڑی محنت اور پریکٹس میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ اظہر الدین کا کردار نبھا رہے ہیں۔ کرکٹ کی پریکٹس کے دوران وہ اب تک کئی بار زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ وہ کرکٹ کھیلنے کے دوران اظہر الدین کے ہر اسٹائل کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ خاص کر اظہر الدین کے گلے میں پایا جانے والا تعویز اور ان کے گردن پر ہمیشہ شرٹ یا ٹی شرٹ کے کالر کا کھڑے انداز میں پایا جانا اسے عمران پیش کرنا چاہتے ہیں۔ فلم میں اظہر الدین ک
ی پہلی اہلیہ نورین کے رول میں پراچی دیسائی کو لیا گیا ۔
اب سنگیتا بجلانی کا کردار کرینہ کپور، جیکلین فرنانڈیز یا پھر خود سنگیتا بجلانی ادا کریں گی کہا نہیں جاسکتا۔