سری نگر:جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس (اعتدال پسند) کے سربراہ میرواعظ مولوی عمرفاروق کی نظربندی آج ختم کردی گئی۔ تنظیم کے ترجمان شاہد الاسلام نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر فاروق کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور ریاستی پولیس کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ تنظیم کے سابق سربراہ مولوی عباس انصاری کو بھی رہا کردیا گیا ہے ۔ مسٹر اسلام نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے کہ انہیں نظربند کیوں کیا گیا تھا لیکن اب یہ دونوں ہی رہا ہوچکے ہیں”۔ ان دونوں لیڈروں کو آج صبح ہی نظربند کردیا گیا تھا۔